آیت اللہ شیخ ابراہیم زکزکی کی آزادی کے لئے ایرانی طلبہ کا مظاہرہ + ویڈیو
آیت اللہ زکزکی کی آزادی کے لئے گزشتہ کئی دن سے نائیجیریا کے مختلف شہروں میں عوام کے مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔
یاد رہے کہ نائیجیریا کی فوج نے تیرہ دسمبر دو ہزار پندرہ کو شہر زاریا کے حسینئے پر حملہ کرکے درجنوں عزاداروں کو شہید اور آیت اللہ زکزکی اور ان کی اہلیہ کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے جیل میں بند کردیا ۔دسمبر دو ہزار سولہ میں نائیجیریا کی سپریم کورٹ نے آیت اللہ زکزکی اور ان کی اہلیہ کو جیل سے رہا کرنے کا حکم صادر کیا تھا لیکن فوج نے اس حکم پر عمل نہیں کیا اور آیت اللہ زکزکی کو بدستور میں جیل میں بند رکھا ہے ۔
آیت للہ زکزکی کے گھر والوں نے گزشتہ دنوں اعلان کیا کہ جیل میں ان کی جسمانی حالت خراب ہے اور انہیں فوری طور پر طبی امداد کی ضرورت ہے ۔ نائیجیریا کی اسلامی تحریک نے اعلان کیا ہے کہ حکومت نے آیت اللہ زکزکی کو جیل میں سلو پوائزن دیا ہے۔