نائیجیریا میں فوج کی کارروائی78 شدت پسند ہلاک
Jul ۲۴, ۲۰۱۹ ۰۸:۵۰ Asia/Tehran
نائیجیریا میں فوج نے بڑے پیمانے پر کارروائی کرتے ہوئے 78 مسلح افرادکو ہلاک کیا ہے۔
فوج کے ترجمان اونیما نواچکوو کا کہنا ہے کہ فضائیہ اور بری فوج نے مئی سے جولائی تک ملک کے شمال مغربی صوبہ جامفرا اور پڑوسی ریاستوں کے مختلف حصوں میں فوجی مہم چلائی جس کی وجہ سے 78 شدت پسند مارے گئے اور کثیر تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ فوج نے اس دوران 50 سے زائد اغواکئے گئے افرادکو اغوا کاروں سے آزاد کرایا اور مسلح گروہ کے 25 مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے سات موٹر سائیکل اور 695 مویشی بھی برآمد کئے ہیں ۔