Aug ۰۲, ۲۰۱۹ ۰۸:۴۰ Asia/Tehran
  • امریکہ اور چین میں ٹیکس کی جنگ میں شدت

امریکہ اور چین کے مابین ٹیکسوں کی جنگ شدت اختیار کر گئی ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کی مزید 3 کھرب ڈالر مالیت کی مصنوعات پر 10 فیصد ٹیکس عائد کرنے کا اعلان کردیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بیان میں کہا کہ چینی اپنی کرنسی کی قدر میں کمی کرتے ہیں اور زیادہ منافع کماکر رقم لے جاتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ چینی اپنی مصنوعات امریکا میں فروخت کر کے فائدہ اٹھاتے ہیں۔

اس سے پہلے ٹرمپ نے اپنے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ بیجنگ کسی منصفانہ معاہدے پر آمادہ نہیں ہونا چاہتا۔ میری ٹیم چین سے مذاکرات کر رہی ہے لیکن وہ ہمیشہ اپنے فوائد حاصل کرنے کے لیے آخر میں ڈیل کو تبدیل کر دیتے ہیں۔

گزشتہ ایک برس سے امریکا اور چین تجارتی جنگ میں پھنسے ہوئے ہیں جس کے آغاز کی وجہ امریکی صدر کی طرف سے چینی اشیاء کے خلاف اضافی ٹیکسوں کا نفاذ بنا۔

ٹیگس