ایرانی عوام کے دفاع کے جرم میں امریکی پابندی پر مجھے فخرہے، وزیرخارجہ ظریف
وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف نے ایرانی عوام کے دفاع میں ، امریکی پابندی کو اپنے لئے باعث فخر قراردیا ہے ۔
وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایرانی عوام بہترین کے مستحق ہیں۔ انھوں نے کہا کہ میں اس بات پر فخر محسوس کرتا ہوں کہ ایرانی عوام اور ان کے حقوق کے دفاع میں مجھ پر امریکا نے پابندیاں لگائی ہیں ۔
وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف نے کہا کہ ایران کے غیور اور دلیر عوام کے دفاع کے جرم میں امریکی پابندی ان کے لئے سب سے بڑا افتخار ہے ۔
یاد رہے کہ امریکی وزارت خزانہ نے جمعرات کو ایران کے وزیر خارجہ کا نام بھی ان افراد کی فہرست میں شامل کردیا جن پر اس نے پابندیاں لگار رکھی ہیں ۔
امریکی حکومت کے اس اقدام کی خود امریکا کے اندر بھی بہت سے اراکین پارلیمنٹ نے سخت مخالفت کی ہے ۔ اس کے علاوہ دنیا کے بہت سے ملکوں نے امریکا کی اس پابندی کو مسترد کردیا ہے اور یورپی یونین نے بھی ڈاکٹر محمد جواد ظریف کے ساتھ سفارتی تعاون جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے ۔