Aug ۱۶, ۲۰۱۹ ۰۸:۱۶ Asia/Tehran
  • کشمیر کی صورتحال پرعالمی سطح پر مظاہرے

لندن ، بلجیم، اٹلی، امریکا، فرانس اور ہالینڈ میں کشمیر کی صورتحال پر احتجاجی مظاہرے ہوئے۔

لندن میں  ہندوستانی سفارتخانے کے باہر احتجاج کیا گیا شہریوں کی بڑی تعداد  نےاحتجاجی مظاہرے میں شرکت کی اور کشمیر کے حق میں نعرے لگائے۔

اُدھر فرانس کے دارالحکومت پیرس میں بھی ایفل ٹاور پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ کشمیری پرچم اور پوسٹر اٹھائے مظاہرین نے نعرے بازی کی۔

دریں اثناء نیویارک میں انڈین مشن کے سامنے شہریوں کی بڑی تعداد نے زبردست مظاہرہ کیا شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور نریندر مودی کیخلاف نعرے لگائے۔لوگوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے۔

یورپی یونین کے ملک بلجیم کے دارالحکومت برسلز میں بھی ہندوستانی سفارتخانے کے سامنے کشمیر پر ظالمانہ رویے اور کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کیے جانے کے بعد احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے کا اہتمام کشمیری کمیونٹی نے دیگرتنظیموں کے تعاون سے کیا تھا۔

 دوسری طرف اٹلی کے شہر میلان میں بھی کشمیریوں کے حق میں زبردست احتجاج کیا گیا مظاہرین نے کہنا تھا کہ مودی سرکار کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کیے جانے کا بل واپس لے۔ ہم اپنے کشمیری بھائیوں کی آواز بلند کرتے رہیں گے۔

دریں اثناء ہالینڈ کے شہر دی ہیگ میں بھی کشمیریوں کے حق میں احتجاج کیا گیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہم ہمیشہ کشمیریوں بھائیوں کے ساتھ رہیں گے۔

ٹیگس