Dec ۱۳, ۲۰۲۵ ۲۰:۱۶ Asia/Tehran
  • غزہ میں شہداء کی تعداد 70 ہزار سے تجاوز، پناہ گزین خیمہ بستیوں میں مشکلات کا شکار

شہدائے غزہ کی تعداد بڑھ کر ستر ہزار چھے سو چون ہوگئی ۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ گزشتہ چند روز سے جاری شدید بارشوں اور دو برس کی جنگ میں اپنے گھر تباہ ہوجانے کے بعد خیمہ بستی میں رہنے والے فلسطینی پناہ گزینوں کو المناک صورتحال کا سامنا ہے ۔

سحرنیوز/عالم اسلام:  بتایا گیا ہے کہ خیمہ بستی میں پانی بھرجانے سے اب تک کم سے کم سولہ فلسطینی جان بحق ہوچکے ہیں

غزہ میں فلسطینی محکمہ صحت نے آج، غاصب صیہونی حکومت کے دوسال سے جاری وحشیانہ حملوں کے بارے میں تازہ اعدادوشمار جاری کئے ہیں ۔

فلسطینی محکمہ صحت نے بتایا ہے کہ گزشتہ اڑتالیس گھنٹے میں غزہ میں تین شہیدوں کے جنازے اسپتالوں میں لائے گئے۔ اس رپورٹ کے مطابق دو جنازے ان فلسطینیوں کے تھے جو صیہونی فوجیوں کی تازہ فائرنگ میں شہید ہوئے ہیں اور ایک جنازہ ایک تباہ شدہ عمارت کے ملبے سے نکالا گیا ہے۔

فلسطین کے محکمہ صحت نے بتایا ہے کہ گیارہ اکتوبر دو ہزار پچیس کو جنگ بندی کے اعلان کے بعد سے اب تک تین سو چھیاسی فلسطینی صیہونی فوجیوں کی وحشیانہ فائرنگ میں شہید اور ایک ہزار اٹھارہ  زخمی ہوچکے ہیں۔

اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ غزہ پر غاصب صیہونی حکومت کے گزشتہ دوبرس سے جاری حملوں میں شہید ہونے والوں کی تعداد ستر ہزار چھے سو چون اور زخمیوں کی تعداد ایک لاکھ اکہتر ہزار پچانوے ہوچکی ہے۔

ہمیں فالو کریں: 

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

 

فلسطین کےمحکمہ صحت نے اسی کے ساتھ بتایا ہے کہ گزشتہ چند روز سے جاری شدیدبارشوں کے نتیجے میں اب تک کم سے کم سولہ فلسطینی شہید ، درجنوں زخمی ہوچکے ہیں اور ہزاروں افرد کے انواع و اقسام کی بیماریوں میں مبتلا ہونے کا اندیشہ ہے۔

 

فلسطینی ذرائع نے بتایا ہے کہ اگر فوری طور پر عالمی امداد نہ پہنچی تو غزہ میں انتہائی دردناک انسانی المیہ رونما ہوسکتا ہے۔

دوسری طرف غزہ کے انسانی حقوق کے مرکز نے اعلان کیا ہے کہ غزہ پر غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں میں ایک ہزار سات سو سے زائد فلسطینی بینائی سے محروم ہوگئے ہیں جبکہ صحیح علاج نہ ہوسکنے کی بناپر مزید پانچ ہزار فلسطینیوں کے بینائی سے محروم ہوجانے کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔

 

 

ٹیگس