Dec ۱۳, ۲۰۲۵ ۲۰:۴۸ Asia/Tehran
  • امریکا کی 20 ریاستوں نے ٹرمپ کی نئی ویزا پالیسی عدالت میں چیلنج کر دی

امریکا میں بیس ریاستوں نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نئی ویزا پالیسی کو عدالت میں چیلنج کردیا ہے

سحرنیوز/دنیا  ابلاغیاتی ذرائع کے مطابق امریکا کی بیس ریاستوں نے ایچ ون بی ویزا کے لئے ایک لاکھ ڈالر فیس کے ٹرمپ کے فیصلے کے خلاف وفاقی عدالت میں مقدمہ دائر کردیا ہے۔

ان ریاستوں میں وفاقی عدالت میں اپنی اپیل میں یہ موقف اختیار کیا ہے کہ ٹرمپ حکومت کی نئی پالیسی غیر قانونی اور تعلیم ، صحت، نیز دیگر عوامی خدمات کو شدید نقصان پہنچا سکتی ہے۔

ہمیں فالو کریں: 

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

 

یہ مقدمہ ہوم لینڈ سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ کی اس پالیسی کے خلاف ہے جس کے تحت غیر ملکی کارکنوں کی ایچ ون بی ویزا کی درخواستوں کی فیس میں غیر معمولی اضافہ کیا گیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ ایچ ون بی ویزا رکھنے والے امریکی یونیورسٹیوں اور سرکاری تعلیمی اداروں استاتذہ کی پوسٹ پر یا اسپتالوں میں ماہرین کی حیثیت سے کام کرتے ہیں۔

امریکی ریاستوں کا کہنا ہے کہ اس ویزا کے اجرام میں سختی اور بھاری فیس کی وجہ سے تعلیمی شعبے اور اسپتالوں کی خدمات متاثر ہوں گی۔

 

ٹیگس