پاکستانی میزائیل 12 منٹ سے بھی کم وقت میں اسرائیل تک پہنچ سکتا ہے
Aug ۲۰, ۲۰۱۹ ۱۷:۴۱ Asia/Tehran
پاکستان کے ایک دفاعی ماہر نے کہا ہے کہ ان کے ملک کا تیار کردہ شاہین تین میزائل بارہ منٹ سے بھی کم وقت میں غاصب اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب تک پہنچ سکتا ہے۔
میڈیا رپورٹوں کے مطابق پاکستان کے دفاعی تجزیہ نگار جنرل غلام مصطفی نے ویب جرید اردو پوائنٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شاہین تین، ایران، عراق اور اردن کی فضاؤں سے گزر کر بارہ منٹ سے بھی کم عرصے میں تل ابیب کو نشانہ بنانے کی توانائی رکھتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل پاکستان کی میزائیل طاقت سے شدید خوفزہ ہے اور اسی لیے وہ بارہا امریکہ سے مدد کی درخواست بھی کرچکا ہے۔
جنرل غلام مصطفی کا کہنا تھا کہ پاکستان کو الجھانے کے لیے کشمیر کے حالیہ واقعات میں اسرائیل کے ملوث ہونے کے امکان کو مسترد نہیں کی جاسکتا۔