سوڈان میں 3 سال کے لیے خود مختار کونسل قائم
Aug ۲۳, ۲۰۱۹ ۰۹:۰۵ Asia/Tehran
سوڈان میں تین سال کے لیے خود مختار کونسل قائم کر دی گئی ہے۔
افریقی ملک سوڈان میں خود مختار کونسل قائم کر دی گئی جس کا کام 3 سالہ عبوری مدت کی سربراہی کرنا ہو گا۔
خود مختار کونسل کےسربراہ کا حلف جنرل فتاح البرہان نے اٹھا لیا ہے۔ کونسل میں پانچ فوجی اور چھ سویلین شخصیات شامل ہیں۔
حکمران فوجی کونسل نے شدید عوامی احتجاج کے بعد ہفتے کے روز ایک معاہدے پر اتفاق کر لیا تھا جس کے تحت تین سالہ عبوری حکومت کے بعد اقتدار مکمل طور پر جمہوری نمائندوں کے حوالے کر دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ سوڈان میں آئندہ عام انتخابات 2022 میں کرائے جانے کا اعلان ہوا ہے۔