اقوام متحدہ: تین کروڑ سے زیادہ سوڈانیوں کو فوری انسانی امداد کی ضرورت
اقوام متحدہ نے اعلان کیا ہے کہ افریقی ملک سوڈان میں جنگ اور تنازعہ اپنے ایک ہزارویں دن میں داخل ہو گیا ہے اور تین کروڑ سے زیادہ سوڈانیوں کو فوری انسانی امداد کی ضرورت ہے۔
سحرنیوز/دنیا: رشیا ٹوڈے نیٹ ورک نے ایک رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ سوڈان میں جنگ جاری رہنے سے بنیادی ڈھانچے کا بڑا حصہ تباہ ہو چکا ہے اور لوگوں کو بیماری اور بھکمری کا سامنا ہے۔
سوڈان کے بحران پر سیاسی تجزیہ کار احمد عمر خوجلی نے کہا کہ یہ دنیا کے پیچیدہ ترین بحرانوں میں سے ایک ہے اور اس ملک میں جنگ جاری رہنے کی وجہ سے لاکھوں لوگ بے شمار مسائل سے نبرد آزما ہیں۔خوجلی نے مزید کہا کہ بین الاقوامی اداروں کو جنگ کو روکنے اور جنگ زدہ لوگوں کو انسانی امداد فراہم کرنے کے لیے فوری مداخلت کرنی چاہیے۔
واضح رہے کہ سوڈان میں اپریل دوہزار تیئیس سے فوج اور ریپڈ سپورٹ فورسز کے درمیان طاقت کی کشمکش جاری ہے، جس میں اب تک ہزاروں افراد مارے جا چکے ہیں، لاکھوں بے گھر ہوئے ہیں، اور تقریباً تین کروڑ افراد شدید بھوک کا شکار ہیں۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
ریپڈ سپورٹ فورسز کہ جس نے سوڈانی شہر الفاشر کا ایک سال سے زائد عرصے تک محاصرہ کر رکھا تھا، چھبیس اکتوبر کو اس شہر پر حملہ کر کے قبضہ کر لیا۔سوڈان کی عبوری خودمختار کونسل کے سربراہ عبدالفتاح البرہان نے جمعے کی رات اپنے ریمارکس میں زور دیا کہ ریپڈ سپورٹ فورسز جلد ہی تباہ ہو جائیں گی۔