Aug ۲۴, ۲۰۱۹ ۱۵:۴۷ Asia/Tehran
  •  شمالی کوریا کے میزائل تجربے پر ٹرمپ کا گول مول بیان

شمالی کوریا کے جدید ترین میزائل تجربے کے بعد امریکی صدر نے دعوی کیا ہے کہ واشنگٹن اور پیانگ یانگ کے درمیان اچھے تعلقات قائم ہیں۔

صدر ٹرمپ نے شمالی کوریا کے میزائل تجربے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان بہت کھرے آدمی ہیں۔ٹرمپ نے یہ بیان ایسے وقت میں دیا ہے جب شمالی کوریا کی فوج نے اعلان کیا ہے کہ اس نے ہفتے کے روز مزید دو بیلسٹک میزائلوں کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔
 
رواں سال مئی میں ٹرمپ اورشمالی کوریا کے رہنما  کے درمیان دونوں کوریاؤں کی سرحد پر واقع غیر فوجی علاقے میں ہونے والی ملاقات کے بعد سے شمالی کوریا کا یہ ساتواں تجربہ ہے۔
شمالی کوریا پیونگ یانگ کے خلاف امریکی پابندیوں کو ایک دشمنانہ اقدام اور دونوں ملکوں کے مابین سربراہی اجلاس جاری رہنے کے سلسلے میں بڑی رکاوٹ سمجھتا ہے۔

ٹیگس