امریکی کمپنیاں چین میں کام بند کردیں، ٹرمپ کا فرمان
Aug ۲۴, ۲۰۱۹ ۱۹:۵۳ Asia/Tehran
بیجنگ کے ساتھ واشنگٹن کی تجارتی جنگ کے دوران امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ چین میں کام کرنے والی امریکی کمپنیوں کو چین سے واپس امریکا لوٹ آنا چاہئے۔
امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ چین میں کام کرنے والی سبھی امریکی کمپنیاں کوئی دوسرا ملک تلاش کرنے کی پابند ہیں۔
ٹرمپ نے ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ ان کی حکومت امریکی مصنوعات کے خلاف چین کی طرف سے جدید کسٹم ڈیوٹی عائد کئے جانے کا جواب دے گی۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ امریکی انتظامیہ نے اگست دوہزار انیس کے آغاز سے چینی مصنوعات پر تین سو ارب ڈالر کی نئی کسٹم ڈیوٹی عائد کردی تھی۔ چینی حکومت نے بھی واشنگٹن کے اس اقدام کے جواب میں ڈالر کے مقابلے میں اپنی قومی کرنسی کی قدر میں کمی کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ وہ امریکا سے زرعی اشیا کی خریداری اور درآمدات بند کر رہا ہے۔
اب تک کے اعداد وشمارسے پتہ چلتا ہے کہ بیجنگ کے ساتھ تجارتی جنگ چھیڑنے کا ٹرمپ کا اندازہ غلط ثابت ہو رہا ہے۔