Aug ۲۵, ۲۰۱۹ ۱۵:۲۲ Asia/Tehran
  • یورپی ممالک امریکی سمندری اتحاد میں شمولیت سے گریزاں

یورپی یونین خلیج فارس میں امریکی سمندری اتحاد میں شامل ہونے کے لیے تیار نہیں۔

 امریکی جریدے ہل نیوز کے مطابق خلیج فارس کی کشیدگی میں اضافے اور امریکہ کی جانب سے یورپی ملکوں کو علاقائی سمندری اتحاد میں شامل کرنے کی کوششوں کے باوجود بریسلز ایران کو چھوڑنا نہیں چاہتا۔جریدے کے مطابق امریکہ کی تگ و دو کے باجود یورپی ممالک نے ایران سے دوری اختیار کرنے اور تہران کے خلاف زیادہ سے زیادہ دباؤ کی امریکی پالیسی کی حمایت کا کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔یورپی یونین ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کی بھی مخالفت کر رہی ہے۔رپورٹ کے مطابق یورپی یونین کے رویئے سے صاف ظاہر ہے کہ یورپی ممالک ایران کا مقابلہ کرنے کے بجائے تہران کو امریکی پابندیوں سے بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔امریکہ خلیج فارس اور آبنائے ہرمز میں سمندری اتحاد بنانے کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہا ہے تاہم برطانیہ اور اسرائیل کے سوا کوئی بھی حکومت امریکی اتحاد میں شمولیت کے لیے تیار نہیں ہے۔

ٹیگس