Oct ۱۵, ۲۰۲۵ ۱۹:۱۹ Asia/Tehran
  • محمد الھندی : فلسطینی مجاہدوں نے ہتھیار نہيں ڈالے

جہاد اسلامی فلسطین کے سینیئر رہنما محمد الہندی نے تاکید کی ہے کہ مزاحمتی تنظیموں نے ہتھیار ڈالنے پر مبنی کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام:  جہاد اسلامی فلسطین تنطیم کے نائب سربراہ محمد الہندی نے زور دیکر کہا ہے کہ غزہ کی مزاحمتی تنظیموں نے ہرگز ہتھیار ڈالنے کو قبول نہیں کیا ہے نہ ہی دھونس دھمکی سے غیرمسلح ہونے کو قبول کریں گے۔
انہوں نے زور دیکر کہا کہ اس بات کی پوری توقع تھی کہ صیہونی حکومت معاہدے پر عملدرامد کے راستے میں رکاوٹیں کھڑی کرے گی اور اسی طرح ہوا بھی، لیکن یہ یاد رکھنے کی ضرورت ہے کہ نتن یاہو "مکمل کامیابی" کے اپنے وہم کو حاصل کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہا اور غزہ والوں نے اس پٹی کا انتظام سنھبالنے کے لیے کسی بھی بین الاقوامی نمائندے کی موجودگی کو بھی منظور نہیں کیا۔
محمد الہندی نے تاکید کی کہ جنگ بندی کے نفاذ کا جائزہ لینے کے لیے کوئی بھی بین الاقوامی فورس غزہ میں موجود نہیں ہے۔

ٹیگس