فرانس میں جی سیون سربراہی اجلاس کے دوران مظاہرے
Aug ۲۶, ۲۰۱۹ ۰۹:۱۳ Asia/Tehran
فرانس میں جی سیون سربراہی اجلاس کے دوران سرمایہ دارانہ نظام کیخلاف مظاہرے ہوئے۔
فرانس میں جی سیون ممالک کے سربراہی اجلاس کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے، مظاہرین نے سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے۔
فرانس کے مختلف شہروں میں ہونے والے مظاہروں میں 50 سے زیادہ تنظیموں کے کارکنوں نے اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا۔ مظاہرین کا کہنا تھا دنیا کو اب ایک متبادل معاشی نظام درکار ہے۔
مظاہرین نے موسمیاتی تبدیلوں کے نقصان دہ اثرات پر جی سیون ممالک کی مجرمانہ خاموشی کے خلاف بھی نعرے لگائے۔ مظاہرین نے جی سیون سربراہی اجلاس کے آخر تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔