Sep ۱۰, ۲۰۱۹ ۰۸:۰۱ Asia/Tehran
  • عالمی جوہری ادارہ، ایران جوہری معاہدے پر بدستور قائم

عالمی جوہری توانائی ادارے نے کہا ہے کہ وہ ایران جوہری معاہدے پر قائم ہے اور رہے گا۔

عالمی جوہری توانائی کے ادارے کے عبوری ڈائریکٹر جنرل کورنل فروٹا نے عالمی ایٹمی ایجنسی کی ساکھ اور حیثیت کی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ ادارہ اپنے وعدوں کے حوالے سے غیر جانبداراور سنجیدہ ہے اورآئی اے ای اے، ایران جوہری معاہدے پر بدستور قائم رہے گا۔

واضح رہے کہ عالمی جوہری توانائی ادارے نے گزشتہ روز بھی اپنی سرکاری ویب سائٹ میں کہا تھا کہ اس ادارے کے عبوری دائریکٹر جنرل کورنل فروٹا نے ایران کے حالیہ دورے کے موقع پر اسلامی جمہوریہ ایران کے جوہری ادارے کے سربراہ علی اکبر صالحی، وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اور دیگر اعلی حکام کے ساتھ الگ الگ ملاقاتیں کیں۔

اس بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ فروٹا کے حالیہ دورہ ایران کے موقع پر سیف گارڈ معاہدوں اور اضافی پروٹوکول کے نفاذ کے سلسلے میں عالمی جوہری توانائی ادارہ اور ایران کے مابین تعاون کے تسلسل پر زور دیا گیا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل کی ایرانی حکام کے ساتھ حالیہ ملاقاتوں میں جوہری معاہدے کے تحت ایران کی جوہری ذمہ داریوں کے بارے بین الاقوامی جوہری توانائی ادارے کی تصدیق اور نگرانی سے متعلق بات چیت ہوئی۔

ٹیگس