پاکستانی وزیراعظم اور امریکی صدرکی ملاقات
پاکستان کے وزیراعظم اورامریکی صدرکی ملاقات کا اعلامیہ جاری ہو گیا ہے۔
پاکستانی میڈیا کا کہنا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدرٹرمپ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کی سائیڈ لائن پرملاقات کی اور علاقائی اور عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
ملاقات میں دونوں رہنماوں نے ترقی پذیرعلاقائی امن وسلامتی کے منظرنامے کا بھی جائزہ لیا۔ عمران خان اورٹرمپ نے پرامن اور مستحکم افغانستان میں مشترکہ دلچسپی کا اعادہ کیا۔ وزیراعظم نے افغان امن اورمفاہمت کے عمل کو جلد ازجلد بحال کرنے کی امید ظاہرکی اورکہا کہ افغان تنازع کا کوئی فوجی حل نہیں ہے۔
ہونے والی ملاقات میں پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر سے کرفیو اٹھانے اورپائیدارامن واستحکام کیلئے تنازعہ کشمیرکے حل پرزور دیا۔
واضح رہے کہ پاکستان کےوزیراعظم عمران خان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے امریکا میں موجود ہیں جہاں انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی جس میں امریکی صدر نے ایک بار پھرمسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کی ہے۔