Sep ۲۴, ۲۰۱۹ ۱۴:۵۷ Asia/Tehran
  • امریکہ کی جانب سے مسئلہ کشمیر میں ثالثی کی پیشکش

امریکہ کے صدر نے ایک بار پھر ہندوستان کے زیرکنٹرول کشمیر کے سلسلے میں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ثالثی کی پیشکش کی ہے

امریکی صدر نے نیویارک میں پاکستان کے وزیراعظم سے ملاقات میں ایک بار پھر مسئلہ کشمیر میں ثالثی کی پیشکش کی تاہم نئی دہلی حکومت نے اب تک ٹرمپ کی اس پیشکش کا کوئی جواب نہیں دیا ہے ۔

ہندوستان ، اس سے پہلے امریکہ ، ترکی اور اقوام متحدہ کی جانب سے آنے والی ثالثی کی پیشکش کو مسترد کرچکا ہے-

ہندوستان نے اس سے پہلے اعلان کیا تھا کہ کشمیر کا مسئلہ پاکستان کے ساتھ دوطرفہ بات چیت سے حل کر لیا جائے گا۔

نئی دہلی مسئلہ کشمیر کو عالمی مسئلہ نہیں بننے دینا چاہتا اور اس مسئلے کے حل کے لئے کسی تیسرے ملک کی ثالثی کو قبول نہیں کرتا۔ ہندوستان کے برخلاف پاکستان مسئلہ کشمیر کے سلسلے میں اقوام متحدہ اور دیگر ممالک کی ثالثی چاہتا ہے۔

 

ٹیگس