Sep ۲۶, ۲۰۱۹ ۰۸:۱۱ Asia/Tehran
  • کرسٹلینا جارجیو آئی ایم ایف کی نئی مینجنگ ڈائریکٹر

کرسٹلینا جارجیو یکم اکتوبر 2019 کو اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گی ان کی بطور ایم ڈی آئی ایم ایف تقرری کی معیاد کا آغاز بھی یکم اکتوبر 2019 سے ہوگا۔

آئی ایم ایف کی نئی ایم ڈی کرسٹلینا جارجیو کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی ایم ڈی منتخب ہونا ان کے کیلئے بڑے اعزاز کی بات ہے اور ایسے وقت میں  انکا ایم ڈی منتخب ہونا ایک بہت بڑی ذمہ داری ہے کہ جب عالمی اقتصادی شرح نمو مسلسل مایوس کن ہے اور تجارتی تناؤ برقرار ہے ، جبکہ قرض تاریخی اعتبار سے اعلی سطح پر ہے۔

اس ضمن میں  بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف)کی طرف سے گذشتہ رات گئے جاری کردہ اعلامیے میں  بتایا گیا ہے کہ آئی ایم ایف ایگزیکٹیو بورڈ نے مس کرسٹلینا جارجیو کو پانچ سال کے لئے آئی ایم ایف کی نئی مینجنگ ڈائریکٹر اور ایگزیکٹیو بورڈ کے چیئرمین کے عہدے کے لئے منتخب کیا ہے اور کرسٹن لیگارڈ کے بعدمس کرسٹلینا جارجیو آئی ایم ایف کی قیادت کرنے جا رہی ہیں۔

ٹیگس