پاکستان نے اپنے اکثر معاشی اہداف حاصل کرلئے ہیں: آئی ایم ایف
بین الاقوامی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف نے اپنی تازہ رپورٹ میں بتایا ہے کہ پاکستان نے اپنے اکثر معاشی اہداف حاصل کرلئے ہیں۔
سحرنیوز/پاکستان: بین الاقوامی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف نے بتایا ہے کہ پاکستان میں زر مبادلہ کے ذخائر ایک سال میں نو اعشاریہ چار ارب سے بڑھ کر چودہ اعشاریہ پانچ ارب ڈالر ہوگئے۔
اس ادارے نے بتایا ہے کہ پاکستان نے اپنے اکثر معاشی اہداف حاصل کرلئے ہیں، اس کی معیشت مستحکم ہوگئی ہے اور مہنگائی عارضی ہے۔
ائی ایم ایف کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آئندہ برسوں میں پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں مزید اضافہ ہونے کا امکان ہے۔
بین الاقوامی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف نے اپنی تازہ رپورٹ میں اسی کے ساتھ پاکستان میں نگرانی کی سخت پالیسی پر زور دیا ہے اور کہا ہے کہ ایکسچینج ریٹ میں لچک کی بھی ضرورت ہے۔
آئی ایم ایف نے تاکید کی ہے کہ توانائی کے سیکٹر میں مزید اصلاحات کی جائیں۔
ہمیں فالو کریں:
Followus: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel