Sep ۲۹, ۲۰۱۹ ۱۱:۵۶ Asia/Tehran
  •  امریکہ جنگ تو شروع کر سکتا ہے لیکن ختم نہیں کر سکتا: جواد ظریف

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکہ نے ایران کے ساتھ سائبر جنگ کا آغاز کردیا اور اگر وہ جنگ کا آغاز کرے تو یقینا اس کو ختم کرنے والا امریکہ نہیں ہو گا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے گزشتہ روز نیویارک میں امریکی نیوز چینل این بی سی کے Meet the Press پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئےامریکی انتخابات  میں ایران کی جارنب سے مداخلت کرنے کی کوشش کو بے بنیاد اور من گھڑت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران کو امریکی انتخابات  سےکوئی تعلق اور فائدہ نہیں کہ وہ اس میں مداخلت کرے۔

جواد ظریف نے اس بات پر زور دیا کہ ہم دوسرے ممالک کے اندرونی مسائل میں مداخلت نہیں کرتے تاہم اب ایک سائبر جنگ جاری ہے جسے امریکہ نے شروع کیا ہے۔

ایران کے وزیر خارجہ نے ایرانی جوہری تنصیبات پر امریکی اور اسرائیلی سائبر حملوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے ایک خطرناک اور غیر ذمہ دارانہ طریقے سے ایرانی ایٹمی تنصیبات پر حملے کے ساتھ ساتھ سائبر جنگ کا آغاز کیا ہےجو لاکھوں معصوم انسانوں کی جان لے سکتا ہے.

محمد جواد ظریف نے کہا کہ امریکہ جس بھی جنگ کا آغاز کرے اسے ختم کرنے کی طاقت و توانائی امریکہ پاس نہیں ہے۔

ٹیگس