عالمی سطح پرسیاسی و اقتصادی بے یقینی میں اضافہ ہوا : آئی ایم ایف
Oct ۰۵, ۲۰۱۹ ۰۷:۳۱ Asia/Tehran
آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر سیاسی اور اقتصادی بے یقینی میں اضافہ ہورہا ہے، رواں سال 8 ممالک کو 70 ارب ڈالر کی فنانسنگ کی گئی۔
انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) نے اپنی سالانہ رپورٹ میں کہا ہے کہ بین الاقوامی سطح پر سیاسی، مالی و اقتصادی بے یقینی کی صورتحال بڑھ رہی ہےاور اسی بے یقینی کے باعث آئی ایم ایف نے اپنی کوششیں تیز کردی ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف اپنے ممبر ممالک کی ضروریات پوری کرنے کے لیے جامع فنانسنگ کی منصوبہ بندی کررہا ہے، آئی ایم ایف تجارت اور مالی استحکام کے ساتھ ڈیبٹ ٹیکنالوجی اور تمام ممبر ممالک کے لیے عالمی سطح پر مواقع پیدا کرنے پر فوکس کررہا ہے۔