Oct ۰۹, ۲۰۱۹ ۰۸:۲۰ Asia/Tehran
  • امریکا اور چین کے مابین تجارتی جنگ میں شدت

امریکا نے 28 چینی کمپنیوں کو بلیک لِسٹ کردیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چین اور امریکا کی تجارتی جنگ نے شدت اختیار کی ہے اور نئے محصولات کا نفاذ ہوگیا اس طرح اب امریکا 15 فیصد درآمدی ٹیکس وصول کرے گا۔ اس کے علاوہ چینی کمپنیوں پر امریکی مصنوعات کی خریداری پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے اور چینی کمپنیوں کو مصنوعات کی خریداری کے لیے واشنگٹن کی اجازت درکار ہوگی۔

امریکا نے جن چینی کمپنیوں کو بلیک لسٹ کیا ہے ان میں ویڈیو نگرانی مصنوعات بنانےوالی معروف کمپنی ہک وژن بھی شامل ہے۔

امریکی حکام نے دعوی کیا ہے کہ سنکیانگ میں انسانی حقوق کی پامالیوں پر پابندی عائد کی گئی، ان پابندیوں کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

 

ٹیگس