امریکہ کے ساتھ یورپ کی ٹیرف جنگ ، یورپ کی انتقامی کارروائی
Oct ۱۹, ۲۰۱۹ ۱۴:۰۱ Asia/Tehran
امریکا نے یورپی یونین کی دھمکیوں کے باوجود ایئربس سمیت دیگر مصنوعات پر سات ارب پچاس کروڑ ڈالر مالیت کا ریکارڈ ٹیرف نافذ کردیا ہے
یورپی مصنوعات پر امریکا کے ذریعے ریکارڈ ٹیرف نافذ کئے جانے کے اعلان کے بعد یورپی یونین نے شدید برہمی کا اظہا کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پہلی فرصت میں واشنگٹن کے اس اقدام کا جواب دے گی - یورپی مصنوعات پر امریکا نے جو مزید کسٹم ڈیوٹی یا ٹیرف نافذ کیا ہے اس کا اطلاق اٹھارہ اکتوبر یعنی گذشتہ روز سے شروع ہوچکا ہے - یورپی یونین کی تجارتی امور کی کمشنر نے امریکا کے اس فیصلے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یورپی یونین کے پاس امریکا کے اس اقدام کا جواب دینے کے سوا اور کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے - اس سے پہلے یورپی یونین نے امریکا کو دھمکی دی تھی کہ وہ اس طرح کے اقدام سے باز رہے -