ارجنٹائن کے سفارت کار آئی اے ای اے کے سربراہ منتخب
Oct ۲۹, ۲۰۱۹ ۱۹:۲۲ Asia/Tehran
ارجنٹائن سے تعلق رکھنے والے سفارت کار کو جوہری توانائی کے عالمی ادارے آئی اے ای اے کا ڈائریکٹر جنرل منتخب کرلیا گیا۔
رافائل ماریانو گروسی کا انتخاب منگل کے روز آئی اے ای اے کے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس میں ہونے والی رائے شماری کے ذریعے عمل میں آیا اور انہیں چوبیس ارکان نے ووٹ دیئے۔
گروسی کا مقابلہ رومانیہ کے سفارت کار کرنل فروتا سے تھا جو اس وقت آئی اے ای اے کے عبوری سربراہ کی حثیت سے کام کر رہے ہیں تاہم انہیں صرف دس ووٹ ملے۔
گروسی آئی اے ای اے کے سابق ڈائریکٹر جنرل یوکیا آمانو کی جگہ لیں گے جنکا جولائی دوہزار انیس میں بیماری کے باعث انتقال ہوگیا تھا۔
گروسی نے ایران کے حوالے سے آئی اے ای اے کے رویئے میں تبدیلی کا مطالبہ کیا ہے۔