Nov ۱۷, ۲۰۱۹ ۱۵:۲۵ Asia/Tehran
  • گوتابایا راج پکشے نےصدارتی الیکشن جیت لیا

گوتابایا راج پکشے نے سری لنکا میں ہوئے صدارتی انتخابات جیت لیا ہے

گوتابایا راج پکشے نے سری لنکا میں ہوئے صدارتی انتخابات جیت لیا ہےکولمبوسے موصولہ خبروں کے مطابق سری لنکا کے سابق وزیر دفاع اور سری لنکا پیپلز فرنٹ کے امیدوار گوتابایا راج پکشے اس ملک کے اگلے صدر ہوں گے۔

سری لنکا میں صدارتی انتخابات کے لئے سولہ نومبر کو ووٹ ڈالے گئے تھے۔گوتا بے یا راج پکشے کو ترپن سے چوّن فیصد ووٹ ملے جبکہ ان کے حریف ساجت پریم داس دوسرے نمبر پر رہے۔

سری لنکا کے الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابات میں ایک اعشاریہ انسٹھ کروڑ ووٹروں کے لئے بارہ ہزار آٹھ سو پینتالیس پولینگ اسٹیشن بنائے گئے تھے۔

ووٹنگ کے دوران تشدد کے واقعات کے باوجود اسّی فیصد ووٹنگ ہوئی تھی۔

سری لنکا میں سولہ نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں ووٹ ڈالنے کے لئے جانے والے مسلمانوں کی ایک بس پر نامعلوم مسلح افراد نے پھتراؤ کے بعد فائرنگ کی تھی جبکہ مجموعی طور پر تشدد کے انہتر واقعات درج کئے گئے ۔

ٹیگس