جوہری معاہدے کا نفاذ کشیدگی کو کم کرنے کا واحد راستہ : چین
چین کا کہنا ہے کہ وہ جوہری معاہدے کے نفاذ اور حمایت کے مقصد کے تحت دیگر فریقین سے رابطے میں ہے۔
چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان جینگ شوانگ نے گزشتہ روز بیجنگ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے جوہری معاملے پر تناؤ کو کم کرنے کا واحد راستہ اورمؤثر طریقہ اسے مکمل اور مؤثر طریقے سے نافذ کرنا ہے.
جینگ شوانگ کا کہنا تھا کہ ان کے ملک کے نقطہ نظر سے، ایران کے جوہری مسئلے پر کشیدگی کی کمی کا واحد مؤثر حل اسے مکمل اور مؤثر طریقے سے نافذ کرنا ہے .
چین کی وزارت خارجہ نے کہا کہ چین جوہری معاہدے کے نفاذ اور حمایت کے مقصد کے ساتھ دیگر فریقین سے براہ راست رابطے میں ہے اور اسی سلسلے میں ہم جوہری معاہدے کے مشترکہ کمیشن کے آئندہ اجلاس میں شرکت کریں گے.
انہوں نے امریکہ کی جانب سے ایران کے ساتھ 2015 میں طے پانے والے عالمی جوہری معاہدے سے یکطرفہ دستبرداری پر تنقید کی.