یورپی یونین کے شعبہ خارجہ کے انچارج کی ایٹمی معاہدے کو باقی رکھنے پر تاکید
یورپی یونین کے شعبہ خارجہ پالیسی کے انچارج نے ایران کے ساتھ ہونے والے ایٹمی معاہدے کی حمایت کی ہے -
یورپی یونین کے شعبہ خارجہ پالیسی کے انچارج جوزب بورل نے فرانس ٹونٹی فور چینل کے ساتھ اپنے انٹرویو میں کہا کہ ایٹمی معاہدے کا تحفظ یورپی یونین کے لئے انتہائی سود مند اور اہم ہے - انہوں نے کہا کہ ہم اس معاہدے کی حفاظت کرنے والے ورکنگ گروپ کے کوآرڈینیٹر ہیں -
یورپی یونین کے شعبہ خارجہ پالیسی کے انچارج نے معاہدے میں شریک سبھی فریقوں کی جانب سے معاہدے کو باقی رکھنے کے عزم کے اظہار کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایٹمی معاہدے سے امریکا کے خودسرانہ طور پر الگ ہوجانے کے بعد بھی ایران نے اس معاہدے پر پوری طرح سے عمل کیا ہے -
جوزف بورل نے چند روز قبل بھی پیرس میں فرانسیسی وزیرخارجہ کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ ایٹمی معاہدہ باقی رہے گا ۔