Dec ۲۱, ۲۰۱۹ ۰۸:۲۰ Asia/Tehran
  • امریکی تاریخ کی بدعنوان ترین انتظامیہ، ٹرمپ کی ہے : سینیٹر برنی سینڈر

امریکی صدر ٹرمپ کے مواخذے کی تحریک کے ساتھ ہی انتخابی مباحثے میں بھی ٹرمپ کی پالیسیوں پر کڑی نکتہ چینی کی گئی۔

لاس اینجلس میں امریکی ٹی وی کے نیوز روم میں مباحثے کا اسٹیج سجایا گیا، امریکا میں ڈیموکریٹک صدارتی امیدواربننے کے لیے 7 خواہشمندوں کے درمیان بحث ہوئی جس کے دوران ہیلتھ کیئر اور دوسرے مسائل زیربحث آئے۔ اس موقع پرسینیٹر برنی سینڈر نے کہا کہ صدر ٹرمپ امریکی تاریخ کی بدعنوان ترین انتظامیہ کو چلا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ نومبر 2020 کے امریکی انتخابات میں ٹرمپ کا مقابلہ کون کرے گا، ڈیمو کریٹک پارٹی کا صدارتی امیدوار بننے کے لیے 7 ارکان کے درمیان مباحثہ ہوا۔ سابق نائب صدر جو بائیڈن، نوجوان اور خواتین امیدواروں کے درمیان ہیلتھ کئیر سے لے کر صدر ٹرمپ کے مواخذے پر خوب بحث ہوئی۔ خواتین امیدواروں نے ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کی حمایت کی۔

جبکہ سابق نائب صدر جوبائیڈن نے کہا کہ وہ صدارتی آفس کی سالمیت کو بحال کریں گے۔

ٹیگس