Dec ۲۷, ۲۰۱۹ ۰۷:۵۸ Asia/Tehran
  • روس، مشترکہ انٹرنیٹ کی دنیا سے علیحدہ

روس کا دنیا سے علیحدہ انٹرنیٹ بنانے کا تجربہ کامیاب ہوگیا جب کہ تجربے کے نتائج کو صدر پوتین کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روس کا دنیا سے علیحدہ انٹرنیٹ بنانے کا تجربہ کامیاب ہوگیا ہے، روس نے اعلان کیا ہے کہ اس نے عالمی انٹرنیٹ کے متبادل انٹرنیٹ کا پورے ملک میں کامیاب تجربہ کیا ہے تاہم اس تجربے کی  مزید تفصیلات تاحال جاری نہیں کی گئیں۔

وزارت مواصلات کے مطابق عام صارفین کو کوئی تبدیلی محسوس نہیں ہوئی، اب ان نتائج کو صدر پوتین کے سامنے پیش کیا جائے گا۔ ان اقدامات کا مقصد روس کا اپنے نیٹ ورک کے ذریعے اپنے عالمی ہم منصب سے تعلق کو محدود کرنا اور انٹرنیٹ تک شہریوں کی رسائی پر کنٹرول حاصل کرنا ہے۔

ٹیگس