Dec ۳۱, ۲۰۱۹ ۱۸:۱۴ Asia/Tehran
  • امریکا میں آزادانہ اسلحہ رکھنے کے بارے میں ٹرمپ کا غیر منطقی دعوی

امریکی صدر نے ٹیکساس میں فائرنگ کے واقعے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ اسلحہ رکھنے سے متعلق قانون نے اس سانحے میں بہت سی زندگیاں بچالیں۔

اسپوٹنیک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر نے ایک ٹوئیٹ میں ٹیکساس میں ایک چرچ میں فائرنگ کے واقعے پر ردعمل میں اسلحہ رکھنے کے قانون کی حمایت کی اور اسے چرچ میں موجود بہت سے افراد کی جان بچنے کا باعث قراردیا-

ٹرمپ نے ٹوئیٹر پر لکھا کہ ٹیکساس کا قانون انھیں اسلحہ رکھنے کی اجازت دیتا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ ایک مسلح شخص نے پیر کو ٹیکساس کے وائٹ سیٹلمنٹ چرچ پر حملہ کرکے چرچ کے ایک سیکورٹی گارڈ کو ہلاک کردیا اس کے بعد جوابی کارروائی میں حملہ آور بھی ہلاک ہوگیا۔

ٹیکساس کے قوانین کے مطابق اس ریاست کے افراد اپنے ہتھیار عبادت گاہوں میں بھی لے جا سکتے ہیں۔

ٹیگس