شہید جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کا عامل ٹرمپ کی انتخابی مہم
Jan ۰۵, ۲۰۲۰ ۱۶:۰۵ Asia/Tehran
روسی سینٹ کی بین الاقوامی امور کی کمیٹی کے سربراہ نے قدس بریگیڈ کے کمانڈر شہید جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کو امریکی صدر کی انتخابی مہم کے لئے انجام دیا جانے والا اقدام قرار دیا ہے۔
روسی سینٹ کے بین الاقوامی امور کی کمیٹی کے سربراہ کنسٹانٹین کاساچوف نے ٹی وی چینل رشا ٹوئنٹی فور کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی کوشش ہے کہ مغربی ایشیا کو دوہزار بیس کی صدارتی انتخابی مہم میں تبدیل کردیں۔
کاساچوف نے مزید کہا کہ ٹرمپ، مغربی ایشیا میں اپنے اقدامات سے علاقے میں تہران کی پوزیشن مزید مضبوط کرر ہے ہیں۔
کاساچوف نے تاکید کی کہ جنرل قاسم سلیمانی کا قتل، موجودہ عالمی نظام کو تباہ کرنے کا ایک حربہ ہے۔