آسٹریلیا کے عوام کا شہدائے مزاحمت کو خراج تحسین / ویڈیوز+ تصاویر
آسٹریلیا کے دار الحکومت کینبرا میں 6 جنوری بروز پیر امام حسین علیہ السلام سینٹر میں ایک مجلس عزا اور جلسہ تعزیت برای شہادت مالک اشتر زماں جناب جنرل قاسم سلیمانی اور شہید ابو مہدی المہندس اور دیگر شہداء کے لئے منعقد کیا گیا جس میں سفارت ایران کے نمائندے نے بھی شرکت کی اور مومنین کا شکریہ ادا کیا۔
اس سے پہلے 5 جنوری کو میلبورن کے پنجتنی سینٹر میں بھی اسی مناسبت سے ایک مجلس عزا اور تعزیتی جلسے کا انعقاد کیا گیا تھا۔ مجلس کو حجت الاسلام و المسلمین مولانا ابو قاسم رضوی صاحب نے خطاب فرمایا۔
انہوں نے اپنے خطاب میں فرمایا کہ ملت کے اس عزیم سپوت کو سلام، انہوں نے ان کی عظیم قربانیوں کی یاد دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ان کی عظیم طاقت نے دنیائے تشیع کو مزید طاقتور اور پائداری عطا کی ہے۔ دشمن کی صفوں میں کہرام ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہود اور آل سعود کا آخری وقت آ گیا ہے، دونوں قبلے آزاد ہونے والے ہیں۔
اس جلسے میں ہندوستانی، پاکستانی اور افغان کمیونٹی کے افراد نے شرکت کی۔ جلسے میں شامل افراد نے امریکا مردہ باد، اسرائیل مردہ باد، خامنہ ای زندہ باد، سیستانی زندہ باد، سعادت سعادت، شہادت شہادت کے نعرے لگائے۔