روسی بحریہ کی توانائیوں میں اضافے پر پوتین کی تاکید
Jan ۱۱, ۲۰۲۰ ۱۹:۰۴ Asia/Tehran
روسی صدر نے بیرونی خطرات کے مقابلے کے لئے ملک کے بحری جنگی بیڑوں کی مکمل آمادگی کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
روسی صدر ولادیمیر پوتین نے سنیچر کو بحیرہ اسود کی سواستوپول بندرگاہ پر روسی بحری مشقوں کے معائنے کے بعد کہا کہ روس کے بحری جنگی بیڑے ملک کی قومی سلامتی اور دفاعی نظام کی بنیادوں میں شمار ہوتے ہیں ۔
روس کے صدر نے کہا کہ مستقبل قریب میں روسی بحری بیڑے ستر فیصد تک جدید ترین اسلحے سے لیس ہوں گے ۔انھوں نے روس کی سب سے بڑی بحری فوجی طاقت کی حیثیت کو محفوظ رکھنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ملک کے بحری اسلحے کی تیاری میں پیشرفتہ ترین ٹیکنالوجی سے کام لینے کی ضرورت ہے۔انھوں نے کہا کہ صرف اسی صورت میں اسلحے کی تیاری پر آنے والے اخراجات کم کئے جاسکتے ہیں۔