Feb ۰۳, ۲۰۲۰ ۰۸:۰۶ Asia/Tehran
  • عالمی ادارہ صحت کی دنیا کے تمام ممالک سے کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کی اپیل

کورونا وائرس میں مبتلا افراد کی تعداد میں غیر معمولی اضافے کے بعد عالمی ادارہ صحت نے دنیا کے تمام ملکوں کو الرٹ جاری کردیا ہے۔

اقوام متحدہ کی جانب سے جاری کئے جانے والے بیان میں دنیا کے تمام ملکوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنی سرحدوں کے اندر اس مہلک وائرس کے پھیلاو کو روکنے کی تیاری کریں۔

دوسری جانب چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن نے ملک میں کورونا وائرس سے تین سو ساٹھ افراد کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔ تمام ہلاکتیں صوبہ ہوبی میں ہوئی جہاں سے اس مہلک وائرس نے پھیلنا شروع کیا ہے۔اس رپورٹ کے مطابق چین میں کورونا وائرس کے مزید دوہزار ایک سو تین کیس سامنے آئے ہیں جس کے بعد اس وائرس میں مبتلا افراد کی تعداد سولہ ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

عالمی ادارہ صحت نے دو روز قبل کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر عالمی سطح پر ہنگامی حالت کا اعلان کیا تھا اور بہت سی بین الاقوامی ایئرلائنز نے چین کیلئے اپنی پروازیں بند کردیں۔

 

ٹیگس