کورونا کی تباہ کاری جاری، ہلاکتیں 2715 ہو گئی
Feb ۲۶, ۲۰۲۰ ۰۹:۱۸ Asia/Tehran
چین میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 2715 ہو گئی ہے۔
چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ ہوبئی میں 52 لوگوں کی موت ہوئی اور 401 نئے معاملے درج کئے گئے اس طرح کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 2715 ہو گئی جبکہ 78064 میں انفیکشن کی تصدیق ہوئی اور 29745 لوگوں کو بچایا گیا ہے۔
ادھر اٹلی میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 10 ہوگئی جبکہ 322 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس اس وقت امریکہ ، برطانیہ، اسٹریلیا، تھائیلنڈ ، جنوبی کوریا ، جاپان، کینیڈا ، فرانس ، ایران ، سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات ، بحرین ، اٹلی سمیت چین کے تیس شہروں اور دنیا کے تیس سے زائد ممالک میں سرایت کر چکا ہے ۔