اٹلی میں کورونا سے 79 افراد ہلاک
اٹلی کے حکام نے آج کہا کہ اس ملک میں کورونا سے 79 افراد ہلاک ہوگئے۔
فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اٹلی کے حکام نے آج کہا کہ اس ملک میں کورونا سے 79 افراد ہلاک جبکہ 2502 افراد اس میں مبتلا ہوئے ہیں۔
حکام کے مطابق اٹلی کا شمالی علاقہ کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے جو اس وقت یورپ میں کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے افراد کا مرکز بن گیا ہے۔
اٹلی میں کورونا وائرس کی وجہ سے گزشتہ ہفتے ہی مدارس، یونیورسٹیوں ، سینما گھروں اور عوامی اجتماعات کے مراکز کو بند کر دیا گیاتھا۔
ادھر چین کے قومی کمیشن برائے حفظان صحت نے اعلان کیا ہے کہ منگل کو ملک میں، چوبیس گھنٹے میں ایک سو پچیس نئے افراد، کورونا وائرس میں مبتلا ہوئے ہیں جو اب تک کمترین سطح ہے۔
چین کے قومی کمیشن برائے حفظان صحت کا کہنا ہے کہ چین میں اسّی ہزار ایک سو اکیاون مبتلا افراد میں سے اڑتالیس ہزار دو افراد منگل تک صحتیاب ہوکر اسپتالوں سے ڈسچارج کئے جاچکے تھے۔
پوری دنیا میں کورونا وائرس میں نوے ہزار آٹھ سو ننانوے افراد مبتلا ہوچکے ہیں جن میں سے تین ہزار ایک سو سولہ افراد زندگی کی بازی ہار ہوچکے ہیں ۔