Mar ۰۸, ۲۰۲۰ ۲۱:۱۲ Asia/Tehran
  • اٹلی, ڈیڑھ کروڑ افراد قرنطینہ کردئے گئے

حکومت اٹلی نے کورونا وائرس کے تیز پھیلاؤ کو دیکھتے ہوئے ملک کے تمام شمالی شہروں کو قرنطینہ قرار دے دیا ہے۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق چین میں کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کے بعد متعدد شہروں کو قرنطینہ قرار دیئے جانے کے بعد اب یورپی ملک اٹلی نے بھی ملک کے شمالی شہروں کو قرنطینہ بنانے کا اعلان کردیا ہے۔
رپوٹوں میں بتایا گیا ہے کہ اٹلی نے بڑھتے کورونا کی روک تھام کے لئے اپنے شمالی خطے کے ایک کروڑ ساٹھ لاکھ افراد پر قرنطینہ کو لازمی قرار دیا ہے جس میں میلان اور وینس جیسے شہر بھی شامل ہیں۔ 
حکام کے مطابق یہ قرنطینہ تین اپریل تک برقرار رہے گا اور اس دوران ان علاقوں میں داخل ہونے یا نکلنے کی کوشش کرنے پر جرمانے یا قید کا سامنا کرنا ہوگا۔
واضح رہے کہ اٹلی یورپ کا ایسا ملک ہے جہاں کورونا وائرس کی وبا کی شدت سب سے زیادہ ہے۔ اب تک قریب 6000 افراد میں اس وائرس کی تائید کی جا چکی ہے۔ اٹلی میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 233 سے تجاوز کرگئی ہے جو ایشیا سے باہر ہونے والی ہلاکتوں میں سب سے زیادہ ہیں۔

ٹیگس