Mar ۰۹, ۲۰۲۰ ۰۸:۰۶ Asia/Tehran
  • اٹلی، کورونا اب تک 366 جانیں لے چکا ہے

اٹلی میں اب تک کورونا وائرس کے سبب مجموعی طور پر 366 اموات ہو چکی ہیں۔

آ‏ئی آر آئی بی کی رپورٹ کے مطابق اٹلی میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ ہفتے کو ایک دن کے اندر وہاں 1247 افراد میں کورونا وائرس کے پائے جانے کی تصدیق ہوئی تھی۔

اٹلی میں کورونا سے 24 گھنٹوں میں 133 افراد کے مارے جانے کے بعد اب تک کورونا وائرس سے مجموعی طور پر 366 اموات ہوچکی ہیں۔ وائرس کے تیزی سے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اٹلی نے لومبارڈی پر قرنطینہ نافذ کردیا ہے جب کہ حکومت نے چہرے کے ماسک کی راشننگ شروع کردی ہے۔

واضح رہے کہ دنیا میں کورونا وائرس سے ہلاکتیں 3 ہزار 789 جب کہ متاثرین کی مجموعی تعداد 1 لاکھ 8 ہزار618 ہوگئی ہے۔

 

ٹیگس