Mar ۲۱, ۲۰۲۰ ۲۲:۵۸ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں کورونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ

ہندوستان میں کورونا وائرس سے متاثر افراد کی تعداد دو سو اٹھاون ہوگئی ہے جبکہ اتوار کو کورونا وائرس کے خلاف ملک گیر مہم کے تحت عوامی کرفیو کا اعلان کردیا گیا ہے ۔

ہندوستان میں کورونا وائرس کے خلاف ملک گیر مہم کے تحت اتوار کو ملک گیر عوامی کرفیو کا اعلان کر دیا گیا ہے ۔ سبھی سیاستدانوں اور رہنماؤں نے عوام سے اس کرفیو میں ساتھ دینے کی اپیل کی ہے ۔
اسی کے ساتھ ہندوستان کی وزارت صحت نے ہفتے کی صبح اعلان کیا ہے کہ ملک بھر میں دو سو اٹھاون افراد کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق ہندوستان میں کووڈ نائینٹین میں مبتلا افراد میں سے دو سو انیس ہندوستانی اور انتالیس غیر ملکی شہری ہیں اور اب تک چار افراد کی موت ہوچکی ہے جبکہ تیئیس افراد صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔
ہندوستان میں کورونا سے متاثرین کی سب سے زیادہ تعداد ریاست مہاراشٹرا میں ہے ۔ مہاراشٹرا میں اس وائرس کے مریضوں کی تعداد انچاس ہے ۔ اس کے بعد ریاست کیرلا میں تینتس، دہلی میں پچیس، یوپی میں تیئیس کرناٹک اور راجستھان میں پندرہ پندرہ، لداخ میں تیرہ ، تلنگانہ میں آٹھ، جموں و کشمیر میں چار ہریانہ اور تمل ناڈو میں تین تین اور چند دیگر ریاستوں میں ایک یا دو کورونا مریضوں کا اندراج کیا گیا ہے۔ 

ٹیگس