Mar ۲۲, ۲۰۲۰ ۰۸:۰۰ Asia/Tehran
  • ایران کے خلاف امریکی پابندیاں ختم ہوں: روس

روس کی وزارت خارجہ نے ایران میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے ۔

اسپوتنک خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روس کی وزارت خارجہ نے ایران میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر تہران کے خلاف امریکہ کی اقتصادی پابندیوں کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے ۔ اس سے قبل بھی ویانا میں اقوام متحدہ کے ادارے میں روس کے نمائندے میخائیل اولیانوف نے ایران کے خلاف امریکی اقتصادی پابندیوں کے خاتمے کا مطالبہ کیا تھا۔

روسی نمائندے کا کہنا تھا کہ ایران اس وقت کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے میں فرنٹ لائن پر ہے لہذا اس کے خلاف امریکی پابندیوں کا خاتمہ ہونا چاہیے تاکہ ایران کو کورونا وائرس کے خلاف لڑنے میں عالمی امداد مل سکے۔

واضح رہے کہ امریکہ نے کورونا وائرس کے دوران بھی ایران کے خلاف  پابندیاں عائد کرنے کی پالیسی کو جاری رکھی ہوئی ہے۔

ٹیگس