ایطالوی وزیر اعظم ملک کی حالت زار پر رونے لگے
روس نے اتوار کو 100 ڈاکٹروں اور ماہرین کی ایک ٹیم اٹلی روانہ کی ہے جہاں کورونا وائرس سے شدید تباہی مچا رکھی ہے۔
روس کی وزرات دفاع نے کہا ہے کہ صدر ولادیمیر پوتین اور اٹلی کے وزیر اعظم جوزین کونٹی کے درمیان ہونے والے مذاکرات کے بعد یہ ٹیم بھیجی گئی ہے جبکہ امدادی سامان بھی بھیجا جائے گا۔
دونوں رہنماؤں نے سنیچر کی رات فون پر گفتگو کی تھی اور حالات کا جائزہ لیا تھا۔
روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ اٹلی جانے والی ٹیم کے ساتھ طبی وسائل اور انٹی بیکٹیریل مواد بھی ہیں۔
روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ جو ماہرین اٹلی بھیجے جا رہے ہیں وہ اس سے پہلے ایبولا وائرس سے مقابلے میں سرگرم طور پر شرکت کر چکے ہیں اور بڑے تجربہ کار ماہرین ہیں۔
اٹلی میں کورونا نے شدید تباہی مچا رکھی ہے۔ سنیچر تک کورونا سے اٹلی میں 4825 افراد لقمہ اجل بن چکے تھے جبکہ 50 ہزار سے زائد لوگ متاثر ہیں۔
ملک کے حالات کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے ایطالوی وزیر اعظم جذباتی ہوگئے اور رونے لگے۔