Mar ۲۷, ۲۰۲۰ ۰۷:۳۶ Asia/Tehran
  • اٹلی میں ہر طرف کورونا ہی کورونا، 8165 افراد ہلاک

کورونا وائرس 189 سے زائد ملکوں تک پھیل گیا جس سے 22 ہزار کے قریب افراد ہلاک جبکہ تقریباً 5 لاکھ متاثر ہو چکے ہیں۔

آئی آر آئی بی کی رپورٹ کے مطابق اٹلی میں کورونا سے سب سے زیادہ ہلاکتیں ہوئیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اٹلی میں کورونا وائرس سے مزید 662 افراد ہلاک ہو گئے، اس طرح مجموعی طور پر اٹلی میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 8165 ہوگئی اور اس ملک میں کورونا سے اب تک 80539 افراد متاثر ہو چکے ہیں۔ 

یاد رہے کہ اٹلی کے وزیر اعظم جوزبہ کونتہ نے پورے ملک کو قرنطینہ کرنے کا اعلان کیا ہے لیکن اس کے باوجود حکومت کورونا پر قابو پانے میں اب تک ناکام رہی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس دسمبر کے آخر میں چین کے ہوبئی صوبے سے کورونا وائرس کے معاملے شروع ہوئے تھے اور اب یہ وبا دنیا کے189 سے زائد ملکوں میں پھیل چکی ہے ۔

ٹیگس