Mar ۲۸, ۲۰۲۰ ۰۸:۰۷ Asia/Tehran
  • اٹلی میں کورونا کا سیلاب، 9135 افراد ہلاک

کورونا وائرس 189 سے زائد ملکوں تک پھیل گیا جس سے 24 ہزار سے زائد افراد ہلاک جبکہ 5 لاکھ 32 ہزار 263 افراد متاثر ہو چکے ہیں۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق اٹلی میں کورونا سے سب سے زیادہ ہلاکتیں ہوئیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اٹلی میں کورونا وائرس سے مزید 920 افراد ہلاک ہو گئے، اس طرح مجموعی طور پر اٹلی میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 9135 ہوگئی اور اس ملک میں کورونا سے اب تک 86498 افراد متاثر ہو چکے ہیں۔ 

یاد رہے کہ اٹلی کے وزیر اعظم جوزبہ کونتہ نے پورے ملک کو قرنطینہ کرنے کا اعلان کیا ہے لیکن اس کے باوجود حکومت کورونا پر قابو پانے میں اب تک ناکام رہی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس دسمبر کے آخر میں چین کے ہوبئی صوبے سے کورونا وائرس کے معاملے شروع ہوئے تھے اور اب یہ وبا دنیا کے189 سے زائد ملکوں میں پھیل چکی ہے جس سے 24 ہزار 90 افراد ہلاک جبکہ 5 لاکھ 32 ہزار 263افراد متاثر ہو چکے ہیں۔

ٹیگس