Mar ۲۹, ۲۰۲۰ ۱۱:۱۱ Asia/Tehran
  • دنیا بھر میں کورونا کا قہر

دنیا کے مختلف ممالک کے برعکس یورپ اس وقت بری طرح جان لیوا کرونا وائرس کی زد میں ہے اسپین، فرانس، جرمنی، ہالینڈ اور سوئٹزرلینڈ میں کورونا کے باعث ہلاکتوں کی تعداد میں بدستور اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

عالمی میڈیا کے مطابق دنیاکے بیشتر ممالک میں پھیلنے والا کورونا وائرس رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے اور اب تک اس خطرناک وائرس سے اٹلی کے بعد اسپین اور فرانس کی صورتحال انتہائی خراب ہو چکی ہے، اسپین میں 5 ہزار 9 سو 82 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

فرانس میں ہلاکتیں 2 ہزار 314 ہو گئیں، برطانیہ میں ایک ہزار 19 افراد جان سے گئے، نیدر لینڈ میں 639 اور بیلجیم میں 353 افراد مارے گئے، ایران بھی کورونا وائرس کی زد میں ہے  جہاں 35ہزار408 افراد اس وائرس سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ 11 ہزار679 مریض اس سے شفا یاب ہو چکے ہیں جبکہ چین میں مزید 5 افراد کی ہلاکت کے بعد تعداد 3 ہزار 3 سو ہو گئی۔ اس طرح دنیا بھر میں مرنے والوں کی تعداد 30 ہزار 880 ہو گئی۔

ٹیگس