Apr ۰۹, ۲۰۲۰ ۱۷:۵۰ Asia/Tehran
  • برنی سینڈرز امریکا میں انتخابی دوڑ سے الگ ہو گئے

امریکا کے معرف سیاستداں سینیٹر برنی سینڈرز نے ، صدارتی الیکشن کی دوڑ سے نکل جانے کا اعلان کردیا ہے۔

رائٹرز کے مطابق برنی سینڈرز نے ایک بیان جاری کر کے اعلان کیا کہ انھوں نے دو ہزار بیس کے صداراتی الیکشن کا امیدوار بننے کی دوڑ سے خود کو الگ کر لیا ہے۔برنی سینڈرز نے یہ اعلان مختلف ریاستوں میں، صدارتی امیدوار کے لئے ڈیموکریٹ پارٹی کے اندر ہونے والے انتخابات میں سابق نائب صدر جوبائیڈن سے پیچھے رہ جانے کے بعد کیا ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق برنی سینڈرز نے اپنی الیکشن کمیٹی کے اراکین کو ٹیلیفون پر بتایا کہ وہ صدارتی الیکشن کی دوڑ سے الگ ہو رے ہیں اور اب جوبائیڈن ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار ہوں گے ۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی الیکشن کی دوڑ سے برنی سینڈرز کے الگ ہونے کا خیر مقدم کیا ہے۔ ٹرمپ نے اس خبر کے بعد ٹوئٹ کیا کہ برنی سینڈرز کی علیحدگی وہی چیز ہے جو ڈیموکریٹ اور اس پارٹی کی قومی کمیٹی چاہتی تھی اور اب بہتر ہوگا کہ برنی سینڈرز ریپبلیکن پارٹی میں شامل ہو جائیں ۔

ٹیگس