کورونا کو اتحاد و یکجہتی سے شکست دی جا سکتی ہے : انتونیو گوتریس
Apr ۱۱, ۲۰۲۰ ۲۲:۰۶ Asia/Tehran
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ اتحاد و یکجہتی اور ایمان سے کورونا کو شکست دی جا سکتی ہے۔
فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ماہ مبارک رمضان کی آمد اور عید پاک (Easter Sunday)کے موقع پر تمام مذاہب کے پیروکاروں سے کہا کہ دنیا میں امن و صلح اور کورونا کو شکست دینے کیلئے مشترکہ طور پر کوشش کرنے کی ضرورت ہے۔
انتونیو گوتریس نے دنیا کے عوام سے غریبوں اور ضرورت مندوں خاص طور سے جنگ زدہ علاقوں اور مہاجر کیمپوں میں رہنے والوں کی مدد و امداد کی اپیل کی۔