ایران نے اپنا پہلا ملٹری سیٹیلائٹ خلا میں بھیجا
Apr ۲۲, ۲۰۲۰ ۱۵:۰۲ Asia/Tehran
ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب فورس نے ملک کا پہلا ملٹری سیٹیلائٹ کامیابی کے ساتھ خلا میں بھیج دیا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب فورس نے ملک میں اپنے انجینئروں کا بنایا ہوا پہلا ملٹری سیٹیلائٹ کامیابی کے ساتھ خلا میں بھیج دیا ہے۔
آج بدھ کی صبح نور نامی اس ملٹری سیٹیلائٹ کو ایران کے مرکزی صحرائی علاقے سے قاصد راکٹ کے ذریعہ خلا میں بھیجا گیا جو زمین سے 425 کلو میٹر کے فاصلے پر کامیابی کے ساتھ مدار میں قرار پایا۔
ماہرین سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے اس اقدام کو بہت اہم قرار دے رہے ہیں جو ایران کے خلائی شعبے میں ایک عظیم انقلاب کا سبب بن سکتا ہے۔
مزید تفصیلات کے لئے یہ بھی پڑھئے: دفاعی سیٹیلائٹ کی خلا میں تنصیب ملک و ملت کی بڑی کامیابی