May ۱۰, ۲۰۲۰ ۱۹:۲۸ Asia/Tehran
  • سیاہ فام شہریوں پر امریکی پولیس کا حملہ

امریکی پولیس نے ایک سیاہ فام نوجوان کے قتل کے خلاف احتجاج کرنے والے شہریوں کے خلاف پیپر گیس کا استعمال کیا۔

ایسو شئیٹڈ پریس کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست انڈیانا کی پولیس نے انڈیانا شہر میں شان ریڈ کے مقام پر جمع ہونے والے تقریبا پچاس شہریوں کے خلاف پیپر گیس کا استعمال کیا۔ اس مقام گذشتہ ہفتے امریکی پولیس افسر نے ایک اکیس سالہ سیاہ فام نوجوان کو گولی مار کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔

اس سیاہ فام امریکی نوجوان کے قتل سے پہلے ایک اور سیاہ فام امریکی شہری کو پولیس نے تشدد کا نشانہ بنایا تھا جس کے بعد وہ زخموں کی تاب نہ لا کر دنیا سے چل بسا تھا۔ ان دونوں قتل کے بعد انڈیانا پولیس اور امریکہ کے سیاہ فام شہریوں کے درمیان کشیدگی پیدا ہو گئی ہے۔

امریکی پولیس کے اقدامات کے خلاف احتجاج کرنے والوں کے خلاف امریکی پولیس نے نہ صرف پیپر گیس کا استعمال کیا بلکہ ایک سیاہ فام امریکی شہری کو گرفتار بھی کر لیا۔ محکمہ پولیس نے ان دونوں قتل کے بارے میں تحقیقات کرنے کا اعلان کیا ہے تاہم مظاہرین اس سلسلے میں شفاف تحقیقات کئے جانے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکہ میں سیاہ فام امریکی شہریوں کے خلاف پولیس تشدد پر ہمیشہ احتجاج کیا جاتا رہا ہے۔

ٹیگس