ٹرمپ، ہزاروں اموات کے ذمہ دار ہیں: امریکی سینیٹر
امریکی سینیٹر برنی سیندرز نے کورونا کے حوالے سے ملکی صدر ٹرمپ کی کرکردگی اور فیصلوں کو ظالمانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کے فیصلوں اور اقدامات نے ہزاروں افراد کی جان لے لی۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق ڈیموکریٹ سینیٹر برنی سیندرز نے امریکی صدر ٹرمپ کی کارکردگی اور فیصلوں پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ نے پہلے دن سے ہی کورونا کو سنجیدہ نہیں لیا اور جهوٹ بول کر اپنے اس قسم کے اقدامات پر پردہ ڈالنے کی کوشش کی۔
کورونا نے امریکہ کی معیشت پر برے اثرات مرتب کئے اور صرف گزشتہ ماہ امریکہ میں تقریبا 20.5 ملین افراد بے روزگار ہوئے اور امریکہ میں بے روزگاری کی شرح 14.7 فیصد تک بڑھ گئی۔
امریکہ میں اب تک کورونا کے 13 لاکھ 73 ہزار 706 کیس رکارڈ کئے جا چکے ہیں جن میں سے 81 ہزار31 افراد ہلاک ہوئے جبکہ 2 لاکھ 57 ہزار 774 افراد صحت یاب ہونے میں کامیاب رہے۔